ویب ڈیسک: رہنما تحریک انصاف مونس الٰہی کیخلاف منی لانڈرنگ،کرپشن کیس میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی۔
ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل لاہور نے مونس الٰہی کے انٹرپول کے ذریعے ریڈ وارنٹ جاری کروانے کیلئے مراسلہ بھجوادیا۔
سپیشل جج سنٹرل کورٹ لاہور نےکچھ روز قبل ملزم مونس الہیٰ کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
عدالتی حکام کے مطابق مونس الٰہی متعدد مرتبہ عدالت اور ایف آئی اے کے جاری کردہ نوٹسوں کو پس پشت ڈالتے رہے اور شامل تفتیش ہونے سے گریزاں رہے۔