بلاول بھٹو نے روایتی سیاستدانوں کونااہل قرار دیدیا

بلاول بھٹو نے روایتی سیاستدانوں کونااہل قرار دیدیا
کیپشن: بلاول بھٹو نے روایتی سیاستدانوں کونااہل قرار دیدیا

ویب ڈیسک :چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کاکہنا ہے کہ ملک خطرے میں ہے، روایتی سیاستدانوں میں مسائل حل کرنے کی اہلیت نہیں۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا  ڈیرہ اسماعیل خان میں انتخابی جلسہ،مخالفین پرخوب ’’تیر‘‘برسائے۔روایتی سیاستدانوں کوبھی آڑے ہاتھوں لیا۔انکاکہنا تھا کہ  دوبار ڈی آئی خان آنے پر بہت خوشی محسوس کررہاہوں۔عوام کا شکرگزار ہوں کہ جوش وجذبے سے استقبال کیا۔ قائد عوام بھی یہاں سے الیکشن لڑے تھے ،بینظیر بھٹو بھی یہاں آتی تھیں۔ میرا اور ڈی آئی خان کے عوام راشتہ تین نسلوں سے ہے۔ میں الیکشن کے سلسلے میں آپ کے پاس آیا ہوں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہاگیا کہ  بہت ٹھنڈ ہے، برفباری ہے انتخابی مہم مشکل ہوگی۔ آج ڈی آئی خان میں سورج بھی نکلا ہے موسم بھی بہت اچھا ہے۔ڈی آئی خان میں 8فروری کو تیروں کی بارش ہوگی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کاکہنا تھا کہ ملک میں ایک بار پھر دہشت گردی سراٹھار ہی ہے۔ہمیں بھی کہا جاتاہے کہ آپ الیکشن مہم کیلئے نہ نکلیں۔ بے نظیر بھٹو، قائد عوام کے جیالے میدان میں ہیں، انکو اکیلا نہیں چھوڑ سکتا ۔ ہمارا سرکٹ توسکتا ہے لیکن جھک نہیں سکتا۔ ملک خطرے میں ہے ، پرانے روایتی سیاستدانوں کو فکر نہیں۔روایتی سیاستدانوں میں اہلیت نہیں کہ ان مسائل کا سامنا کرسکیں۔وزیراعظم بنا تو عوام کی آمدن میں اضافہ اور دگنی کرکے دکھا ؤں گا۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ عوام کیلئے شیر کے شکار کابندوبست کروں گا۔ جیسے قائد عوام اور بے نظیر بھٹو کا ساتھ دیا اسی طرح میرا ساتھ دیں۔ میں ڈی آئی خان اور پاکستان کی قسمت بدل دوں گا۔  بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں اضافہ کریں گے۔خواتین کے بلاسود قرضوں کا اجرا کریں گے تا کہ وہ اپنے پیروں پر کھڑا ہو سکیں۔میں آپ کی ویسے ہی خدمت کرنا چاہتا ہوں جیسا کہ ایک بیٹا اپنی ماں کی۔ آپ کیلئے شیر کے شکار کابندوبست کروں گا۔

سابق وزیرخارجہ کاکہنا تھا کہ میری آپ سے اپیل ہے کہ چنو نئی سوچ کو،میں ڈی آئی خان اور پاکستان کی قسمت بدل دوں گا۔جیسے قائد عوام اور بے نظیر بھٹو کا ساتھ دیا اسی طرح میرا ساتھ دیں۔آپ نے صرف تیر پر ٹھپہ لگانا ہے،جیت ڈیرہ اسماعیل خان کی ہوگی۔