ویب ڈیسک :اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ اور 190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی نیب کیسز میں جیل ٹرائل کیخلاف درخواستیں مسترد کردیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواستوں پرمحفوظ فیصلہ سنایا۔بینچ میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق،جسٹس طارق محمود جہانگیری شامل تھے ۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے توشہ خانہ اور 190ملین پاؤنڈ کیس میں جیل ٹرائل کو چیلنج کیاتھا ۔