ویب ڈیسک :اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے بینک نوٹوں کے ڈیزائن کیلئے مقابلہ جات کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کےمطابق پرنٹنگ مشینوں سے قبل تخلیقی اذہان رکھنے والوں کو موقع دیتے ہوئے سٹیٹ بنک نے نوٹوں کے ڈیزائن کیلئے مقابلہ جات کا اعلان کیا ہے ۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے آفیشل ایکس ہینڈل پر کی جانے والی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ہر15سے20 سال بعد نوٹوں کی نئی سیریزمتعارف کروانا مرکزی بینکوں کا عمل ہے۔
#SBP launches an Art Competition for new banknote designs. Artists, designers and art students can send their designs to SBP by Mar 11, 2024.
— SBP (@StateBank_Pak) January 30, 2024
For details: https://t.co/IA6c1h6py4#ArtCompetition #SBPBanknotes pic.twitter.com/OD6XPcdFVj
نئی بینک نوٹ سیریز ڈیزائن کرنے کے لیے آرٹ مقابلے کا اعلان کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فنکار،ڈیزائنرزاورطالب علم اپنےڈیزائن 11مارچ تک اسٹیٹ بینک بھیج سکتے ہیں۔
مرکزی بینک کے مطابق تمام مالیت کے 7 نوٹوں ( 10، 20، 50 ، 100، 500 ، 1000 اور 5000) کے لیے3 ٹاپ ڈیزائنز کو تسلیم کیا جائے گا۔
منتخب کیے جانے والے ڈیزائنز حتمی منظوری کے لیے وفاقی حکومت کو پیش کیے جائیں گے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق عام طور پر ایک نئی بینک نوٹ سیریز شروع کرنے میں 2 سے 3 سال لگتے ہیں اور مرکزی بینک آئندہ 2 سال میں اس عمل کو مکمل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
صارفین کے لیے مزید بتایا گیا ہے کہ نئی سیریز کے اجرا کے بعد بھی موجودہ بینک نوٹ گردش میں رہیں گے، موجودہ سیریز کو گردش سے نکالنے کافیصلہ مرحلہ وار لیا جائے گا