سائفر کیس: عمران خان نے سرکاری وکلاء صفائی کی تقرری چیلنج کردی

سائفر کیس: عمران خان کا کارروائی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
کیپشن: Cipher case: Imran Khan's decision to challenge the proceedings in the Islamabad High Court

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے سائفر کیس میں سرکاری وکلاء صفائی کی تعیناتی کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

بانی تحریک انصاف کی وساطت سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سائفر کیس میں عدالت کا 26 جنوری کا حکم کالعدم قرار دیا جائے۔ 

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سرکاری وکلاء کی تقرری کے بعد کی گئی کارروائی کالعدم قرار دی جائے۔

قبل ازیں بتایا گیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم کی جانب سے آج کارروائی عدالت میں چیلنج کی جائے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ آج ہائیکورٹ میں کارروائی چیلنج کریں گے اور چیف جسٹس سے جلد سماعت کی استدعا کریں گے۔

واضح رہے کہ سائفر کیس کی سماعت راولپنڈی اڈیالہ جیل میں ہوتی ہے۔

علاوہ ازیں توشہ خانہ نیب کیس کی کارروائی بھی ہائیکورٹ میں چیلنج کیے جانے کا امکان ہے۔