تعلیم کاحصول عمرمیں اضافےکاباعث بن سکتاہے؟

Jan 30, 2024 | 08:39 AM

ویب ڈیسک:نئی تحقیق میں یہ انکشاف ہواہےکہ کوئی فردجتنی زیادہ تعلیم حاصل کرتاہےاس کی زندگی اتنی ہی طویل ہوتی ہے۔
تفصیلات کےمطابق کہتےتوہےکہ علم حاصل کرنےکیلئےعمرکی کوئی قیدنہیں ہوتی مگراب ایک نئی تحقیق منظرعام پرآئی ہےجس میں یہ انکشاف ہواہےکہ تعلیم حاصل کرتےرہنےسےانسانی عمرمیں مزیداضافہ ہوتاہے۔
 ’دی لانسیٹ پبلک ہیلتھ‘ جریدے میں شائع ہونے والی عالمی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کسی شخص کی تعلیم کی سطح جتنی زیادہ ہوگی، اس کی جلد موت کا خطرہ اتنا ہی کم ہوگا۔
محققین نے پایا کہ کسی شخص کی جلد موت کا خطرہ ہر سال اوسطاً 2 فیصد کم ہوجاتا ہے جب وہ ہر سال اضافی تعلیم حاصل کرتا ہے۔
دوسرے الفاظ میں کہا جاسکتا ہے جو لوگ پرائمری سکول کے چھ سال تک پڑھے ہوئے ہوتے ہیں ان میں جلد موت کا خطرہ اوسطاً 13 فیصد کم ہوتا ہے۔ سیکنڈری سکول کی تعلیم حاصل کرنے والوں میں یہ خطرہ تقریباً 25فیصدتک کم ہوجاتا ہے جبکہ ماسٹر ڈگری حاصل کرنے سے یہ خطرہ 34 فیصد کم ہوتا ہے۔
مطالعے کے شریک سرکردہ مصنف اور نارویجن یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈاکٹر مرزا بالاج نے بتایا کہ اس کی وجہ ممکنہ طور پر یہ ہوسکتی ہے کہ زیادہ تعلیم تو بہتر روزگار، زیادہ آمدنی، صحت کی دیکھ بھال تک بہتر رسائی اور صحت کا بہتر طریقے سے خیال رکھنا۔

مزیدخبریں