ویب ڈیسک:دنیابھرمیں خوف کی علامت سمجھی جانےوالی گریٹ وائٹ شارک کےنومولودکی پہلی بارتصویرجاری کردی گئی۔
تفصیلات کےمطابق دیکھنےمیں تویہ دیگرجانوروں کےبچوں طرح خوبصورت تونہیں مگرنومولود گریٹ وائٹ شارک کی پہلی تصویر سائنسی لحاظ سے بہت زیادہ اہم ہے۔
یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ گریٹ وائٹ شارک کی جھلک ہی لوگوں کے دلوں میں خوف پیدا کر دیتی ہے۔مگر حیران کن طور پر آج تک اس کے کسی نومولود بچے کی تصویر کھینچی نہیں جاسکی تھی۔
سمندروں میں دہشت کی علامت سمجھی جانے والی یہ مچھلیاں اکٹھا رہنا پسند نہیں کرتی بلکہ تنہائی پسند ہوتی ہیں۔اسی وجہ سے سائنسدانوں کو یہ علم نہیں کہ ان کی افزائش نسل کن مقامات پر ہوتی ہے اور ان کے بچے کیسے زندگی گزارتے ہیں۔
یہ تصویر میں اتفاقی طور پر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوئی۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے علاقے Carpinteria کے ساحلی علاقے میں کچھ عرصے قبل ڈرون کے ذریعے شارکس کی فلم بنائی جا رہی تھی۔اس دوران فلم بنانے والوں نے ایک چھوٹی گریٹ وائٹ شارک کو دیکھا جس کی لمبائی ڈیڑھ میٹر تھی۔
اب اس حوالے سے ایک تحقیق کے نتائج جاری ہوئے ہیں۔
سائنسدانوں کے تخمینے کے مطابق نومولود شارک کی لمبائی اتنی ہی ہوتی ہے اور تصویر میں شارک کا پورا جسم سفید نظر آرہا تھا۔
فلم بنانے والوں میں شامل Carlos Guana نے بتایا کہ گریٹ وائٹ شارک کے بچوں کی پیدائش کہاں ہوتی ہے، یہ کسی معمے سے کم نہیں۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی یہ بتانے سے قاصر ہے کہ شارک کے بچے کہاں پیدا ہوتے ہیں ، درحقیقت کسی نے کبھی نومولود گریٹ وائٹ شارک کو بھی نہیں دیکھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ممکنہ طور پر کسی نومولود گریٹ وائٹ شارک کی پہلی تصویر ہے۔