ویب ڈیسک:قومی کرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں کےفٹنس کےمعیارکوبہتربنانےکیلئےنئی حکمت عملی تیارکرلی گئی۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کےکھلاڑی اکثروبیشترفٹنس مسائل کاشکاررہتےہیں جس کی بڑی وجہ سامنےآئی ہے۔
ذرائع کےمطابق سابقہ ٹیم مینجمنٹ کےدورمیں فٹنس ٹیسٹ کاسلسلہ ختم کردیاگیاتھا،سابق مینجمنٹ نے فٹنس کیمپ اور یویو ٹیسٹ وغیرہ کو مکمل نظرانداز کیا جب کہ سابق کپتان بابراعظم اور سابق ڈائریکٹر مکی آرتھر نے متفقہ طور پر فٹنس ٹیسٹ کا سلسلہ ختم کیا تھا۔
ذرائع کاکہناہےکہ ٹیم ڈائریکٹرمحمدحفیظ نےفیلڈنگ میں ناکامی اورفٹنس میں تنزلی کےبارےمیں نئی حکمت عملی تیارکرلی ہےاوروہ آئندہ کھلاڑیوں کی فٹنس پرکسی قسم کاکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ چند کھلاڑیوں کے بڑھتے وزن سے بھی خوش نہیں تھی جس کے بعد اب محمدحفیظ بطور ڈائریکٹر پاکستان کرکٹ فٹنس پروگرام مرتب کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ سیریز اور ٹورنامنٹ سے قبل کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ لیاجائےگا اور فٹنس ٹیسٹ پر پورا نہ اترنے والے کھلاڑیوں کو منتخب نہیں کیاجائےگا۔
مزید برآں فٹنس ٹیسٹ کو بہتر بنانے کے لیے ٹیم مینجمنٹ سخت فیصلے کرنے سے بھی نہیں کترائےگی۔