خوش قسمت ہوں کہ مجھےاچھےکردارمل جاتےہیں،یمنیٰ زیدی

انڈسٹری میں باصلاحیت بہت سارے اداکار ہیں،یمنیٰ زیدی
کیپشن: There are many talented actors in the industry, Yemina Zaidi

ویب ڈیسک:پاکستان شوبزانڈسٹری کی اداکارہ یمنیٰ زیدی نےکہاہےکہ خوش قسمت ہوں کےمجھےاچھےکردارمل جاتےہیں۔ انڈسٹری میں باصلاحیت تو بہت سارے اداکار ہیں لیکن سب کو اپنی صلاحیتوں کو منوانے کا موقع نہیں ملتا۔
تفصیلات کےمطابق اداکارہ یمنیٰ زیدی نےحال ہی میں برطانوی ادارےکوانٹرویودیاجس میں اداکارہ سےمختلف موضوعات پرسوال جواب کئےگئے۔
یمنیٰ زیدی کاکہناتھاکہ مجھے لگتا ہے کہ خوش قسمت ہونے کے ساتھ میری مثبت سوچ اور اللہ تعالیٰ پر میرا پختہ یقین میری کامیابی کی وجہ ہے۔یہی وجہ ہےکہ مجھے اس حوالے سے بشریٰ انصاری کہتی ہیں کہ میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے اچھے کردار مل جاتے ہیں کیونکہ باصلاحیت تو بہت سارے اداکار ہیں انڈسٹری میں لیکن سب کو اپنی صلاحیتوں کو منوانے کا موقع نہیں ملتا۔
دوران گفتگواداکارہ سےایک سوال کیاگیا کہ آپ مختلف قسم کے کردار ادا کرتی نظر آتی ہیں جو کہ منفرد بھی ہوتے ہیں تو ان کرداروں کے انتخاب کے پیچھے آپ کی کیا سوچ ہوتی ہے؟
جس کےجواب میں اداکارہ کاکہناتھاکہ سب سے پہلے تو وہ کردار مجھے خود پسند آنا چاہیے کیونکہ مجھے پسند ہوگا تو میرے مداحوں کو پسند آئے گا۔
یمنیٰ زیدی کامزیدکہناتھاکہ میں نے زندگی میں جو بھی ابھی تک کامیابی حاصل کی ہے اسے حاصل کرنے کے لیے میں نے اس یقین کے ساتھ محنت کی کہ مجھے کامیابی ضرور ملے گی اور پھر گزرتے وقت کے ساتھ مجھے اپنی اس کوشش کا صلہ بھی ملتا گیا۔
اداکارہ کاکہناتھاکہ اس لیے انسان جو بھی حاصل کرنا چاہتا ہے اس کے لیے نیت کرے اور پھر کامیاب ہونے کے یقین کے ساتھ محنت کرے صرف قسمت سے ہی سب کچھ نہیں ملتا۔
یمنیٰ زیدی کا ہنستے ہوئے مزید کہناتھاکہ میرا تو کبھی کسی لکی ڈرا میں نام نہیں نکلا، آپ کو سُستی نہیں کرنی چاہیے، کچھ مراحل ہوتے ہیں، آپ کو اپنی زندگی کے ہر مرحلے سے لطف اندوز ہونا چاہیے۔