ایک اچھا اداکار پانی کی طرح بہت نازک ہوتا ہے،حارث وحید

ایک اچھا اداکار پانی کی طرح بہت نازک ہوتا ہے،حارث وحید
کیپشن: A good actor is as fragile as water, Haris Waheed

ویب ڈیسک:پاکستان شوبزانڈسٹری کےاداکارحارث وحیدنےکہاہےکہ ایک اچھااداکارپانی کی طرح بہت نازک ہوتاہے، آپ ایک اچھے اداکار کو اپنی مرضی کے مطابق کسی بھی کردار میں ڈھال سکتے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق حال ہی میں اداکارحارث وحیدنےایک نجی ٹی وی شومیں بطورمہمان شرکت کی۔جہاں پران سےسوال وجواب کئےگئے۔
حارث وحیدکاسوال کرنےوالی خاتون کوجواب دیتےہوئےکہناتھاکہ جیسے ابھی تھوڑی دیر پہلے آپ نے کہا کہ مجھ پر منفی کردار زیادہ اچھےلگتے ہیں اور مجھے اپنے منفی کرداروں کی وجہ سے بہت مقبولت بھی ملی تو اس کی وجہ یہ ہے کہ میں ان کرداروں کوادا کرتے ہوئے خود کو پوری طرح ان میں ڈھال لیتا ہوں۔
اداکارکامزیدکہناتھاکہ ڈراموں میں منفی کردار ادا کرنے کے فائدے بھی ہیں اور نقصانات بھی ہیں۔ لوگوں کو میری اداکاری حقیقت کے قریب تر لگتی ہے اور ایک اچھے اداکار کا کام بھی یہی ہوتا ہے۔
حارث وحیدکاکہناتھاکہ ایسا کوئی کردار نہیں ہے جو کسی اداکار پر اچھا یا برا لگتا ہو کیونکہ ایک اچھا اداکار پانی کی طرح بہت نازک ہوتا ہے اور آپ ایک اچھے اداکار کو اپنی مرضی کے مطابق کسی بھی کردار میں ڈھال سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ آج کل اداکار حارث وحید ڈرامہ سیریل جانِ جہاں میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آ رہے ہیں۔