چیٹ جی پی ٹی کو ڈیٹا پروٹیکشن کی خلاف ورزی کا مرتکب قراردیدیاگیا

چیٹ جی پی ٹی کو ڈیٹا پروٹیکشن کی خلاف ورزی کا مرتکب قراردیدیاگیا
کیپشن: چیٹ جی پی ٹی کو ڈیٹا پروٹیکشن کی خلاف ورزی کا مرتکب قراردیدیاگیا

ویب ڈیسک:اطالوی واچ ڈاگ کا کہنا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی، مصنوعی ذہانت سے چلنے والا چیٹ بوٹ، ڈیٹا کے تحفظ سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہے۔
اٹلی کی ڈیٹا پروٹیکشن اتھارٹی کی ایک انکوائری میں ڈیٹا پرائیویسی کی خلاف ورزیوں کا پتا چلا، جس کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ ان کا تعلق ذاتی ڈیٹا اکٹھا کرنے اور عمر کے تحفظ سے ہے۔
چیٹ بوٹ انٹرنیٹ سے بڑی مقدار میں ڈیٹا فراہم کرنے پر انحصار کرتا ہے۔ چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی اوپن اے آئی کے پاس اپنے دفاع کے ساتھ جواب دینے کے لیے 30 دن ہیں۔
اٹلی نے ڈیٹا کے تحفظ پر سخت موقف اختیار کیا ہے۔ یہ پہلا مغربی ملک تھا جس نے پرائیویسی کے خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے مارچ 2023 میں چیٹ جی پی ٹی کو بلاک کیا۔
تاہم یہ بتانے کے بعد کہ چیٹ جی پی ٹی نے ڈی پی اے  کی نشاندہی پر ان تحفظات کو دور کردیا ہے اٹلی نے چیٹ جی پی ٹی کو تقریباً 4 ہفتوں بعد بحال کر دیا تھا۔