ایک نیوز:نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، پنجاب کیٹل مینجمنٹ کمپنی اور شہر خاموشاں اتھارٹی بورڈز کو تحلیل کردیا۔ 72 بورڈ آف ڈائریکٹرز کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نگراں وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، پنجاب کیٹل مینجمنٹ کمپنی بورڈز تحلیل کردیئے گئے، محسن نقوی نے شہر خاموشاں اتھارٹی سمیت 72 بورڈ آف ڈائریکٹرز کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹفیکیشن جاری کردیا۔
محکمہ بلدیات نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تحلیل کے احکامات جاری کردیئے، جن کے مطابق گوجرانوالہ، گجرات، راولپنڈی، سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور اور ڈیرغازی خان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تحلیل کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 11 کمپنیوں کے چیئرمین اور ڈائریکٹرز کو بھی عہدوں سے ہٹادیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل نگراں حکومت پنجاب فلم سنسر بورڈ بھی تحلیل کرچکی ہے۔