پاکستان پہنچتے ہی وہاب ریاض کو نگراں وزیر کا پروٹوکول مل گیا

Jan 30, 2023 | 22:46 PM

ایک نیوز:کرکٹر وہاب ریاض بنگلادیش سے وطن واپس پہنچ گئے۔ لاہور ایئرپورٹ پر انہیں پنجاب کے نگراں وزیر کا پروٹوکول ملا۔

وہاب ریاض بنگلادیش پریمیئر لیگ کھیلنے کےلیے بنگلادیش گئے ہوئے تھے۔ دریں اثنا پنجاب کی نگراں کابینہ میں انہیں وزیر بنایا گیا۔ 

 وہاب ریاض نے تصدیق کی تھی کہ انہیں پنجاب کا نگراں وزیر کھیل بنایا گیا ہے۔ وہ وطن واپسی پر حلف لیں گے۔

تاہم اب وطن واپسی پر وہاب ریاض کو لاہور ایئرپورٹ پر نگراں پنجاب حکومت کا پروٹوکول ملا ہے۔ 

وہاب ریاض کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ  مجھ پر جو اعتماد کیا گیا ہے اس پر مشکور ہوں۔ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ یہ ایک لمبا سفر ہے لفظوں میں بیان نہیں کر سکتا۔ جو ذمہ داری سونپی گئی ہے اس کو اچھے طریقے سے نبھاؤں گا۔

مزیدخبریں