ایک نیوز:نامعلوم ملزمان نے جھنگ سے بنی گالہ آنے والی پولیس کی ٹیم پر فائرنگ کرکے ایک اہلکار کو شہید کردیا۔
تھانہ بنی گالہ کے علاقے عمران خان چوک کے قریب ایک ملزم کی گرفتاری کے لیے آنے والی پنجاب پولیس کی ٹیم پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کانسٹیبل اخلاق شہید ہوگیا۔
پولیس ٹیم قتل کے ملزم کی گرفتاری کیلئے جھنگ سے اسلام آباد کے علاقے بنی گالہ آئی تھی ۔
ملزم طارق کو گرفتار کرکے جھنگ لے جایا جا رہا تھا کہ واپسی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ فائرنگ کرنے والے ملزمان کار میں سوار تھے جو واقعے کے بعد فرار ہوگئے۔