کوئٹہ: پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا نمائشی میچ، ٹکٹوں کی فروخت شروع  

Jan 30, 2023 | 21:45 PM

ایک نیوز:کوئٹہ میں پی ایس ایل ٹیموں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹز کے درمیان نمائشی میچ کیلئے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی، ٹکٹ کی خریداری کیلئے شائقین کی لائنیں لگ گئیں۔

پاکستان سپر لیگ کے 8ویں سیزن سے پہلے پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں 5 فروری کو نمائشی میچ کھیلا جائے گا۔

کوئٹہ میں کھیلے جانیوالے میچ کیلئے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی، کوئٹہ کے نواب اکبر بگٹی اسٹیڈیم اور نجی شاپنگ مالز پر ٹکٹ خریدنے والے شائقین کی لائنیں لگ گئیں۔

کوئٹہ میں پی ایس ایل ٹیموں کے درمیان میچ میں اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو دیکھنے کیلئے شائقین کرکٹ پرجوش ہیں۔

مزیدخبریں