ایک نیوز:بھارتی پلے بیک سنگر نے یوٹیوب پر سب سے زیادہ سنی جانیوالی گلوکارہ کا اعزاز حاصل کرکے کورین بینڈ بی ٹی ایس کو پیچھے چھوڑ دیا۔
بالی ووڈ کی شہرۂ آفاق پلے بیک سنگر الکا یاگنک نے تقریباً ہر طرز کے گانے گائے اور سُننے والوں کے دل میں گھر کیا۔
حال ہی میں انہوں نے نوجونواں میں انتہائی مقبول کورین بینڈ بی ٹی ایس کو مات دیدی۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ نے الکا یاگنک کو 2022ء میں یوٹیوب پر عالمی سطح پر سب سے زیادہ سُنی جانے والی گلوکارہ قرار دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 2020ء میں الکا کے گانوں کو 15.3 ارب بار سنا گیا جبکہ یومیہ اوسطاً 42 ملین اسٹریمز الکا یاگنک کے تھے۔
بھارتی گلوکارہ نے معروف امریکی ریپر ’بیڈ بنی‘ کو پیچھے چھوڑا جن کے 14.7 ملین بار گانے سنے گئے، یہی نہیں 2021ء اور 2020ء میں بھی الکا یاگنک کے بالترتیب 17.7 ارب اور 16.6 ارب مرتبہ گانے سُنے گئے۔
الکا یاگنک بی ٹی ایس اور بلیک پنک جیسے بڑے میوزیکل بینڈز کو مات دیتے ہوئے سب سے زیادہ سُنے جانیوالے گلوکاروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگئیں۔