ایک نیوز :سابق وزیر اعظم عمران خان نے لاہور سے بنی گالا منتقل ہونے کافیصلہ کرلیا اور اس حوالے سے تیاریاں بھی شروع کردی گئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان آئندہ چند روز میں بنی گالا منتقل ہو جائیں گے ۔اس سلسلے میں بنی گا لا میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں اور نجی سیکیورٹی کمپنی کی مزید نفری بھی بنی گالا میں تعینات کی جائے گی۔ بنی گالا میں عمران خان کی رہائش گاہ کے دو کمروں کی کھڑکیوں کو بلٹ پروف شیشوں سے تیار کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ چند دن قبل حکومت نے بنی گالا سے سکیورٹی واپس لے لی تھی۔