17 فروری کو بسنت منانے کا اعلان

17 فروری کو بسنت منانے کا اعلان

ایک نیوز: 17 فروری کا بسنت منانے کا اعلان کردیا گیا ہے تاہم یہ تہوار پاکستان نہیں بلکہ سعودی عرب میں منایا جارہا ہے  لیکن سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے بسنت منانے کی تیاری کر لی ہے۔

نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق سعودی عرب میں مقیم پاکستانی 17فروری کو بسنت منانے جا رہے ہیں۔بسنت کا یہ تہوار مملکت کے ساحلی شہر الخبر میں منایا جائے گا ۔

اس ایونٹ کا انعقاد پتنگ بازی کے دو مقامی کلبوں الظہران کائٹ کلب اور الخبر کائٹ کلب نے باہمی اشتراک سے کیا ہے۔ ہر سال ہزاروں لوگ بسنت کے اس رنگا رنگ تہوار کو دیکھنے الخبر کا رخ کرتے ہیں اور اس سال پہلے کی نسبت زیادہ لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔

واضح رہے کہ   پاکستان میں  بسنت  کے تہوار پر  پابندی عائد ہے ۔ پابندی کے باوجود ہر سال درجنوں نوجوان ڈور پھرنے سے جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔