ایک نیوز: آل پاکستان ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف یکم فروری کو پہیہ جام ہڑتال کااعلان کردیا۔
آل پاکستان ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ تمام ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو مطلع کیا جاتا ہے یکم فروری کو کوئی بھی گاڑی سڑکوں پرنہیں چلے گی ۔ڈیزل کی قیمت میں 80روپے فی لیٹراضافےکیخلاف یکم فروری کو پیہہ جام ہڑتال ہوگی۔
ٹرانسپورٹرز کا مزید کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناقابل برداشت ہے ۔ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پرنظرثانی نہ کی توگاڑیاں کھڑی کرنے پرمجبور ہو جائیں گے۔