ایک نیوز :ملک میں ہفتے کےپہلے کاروباری دن میں ہی سونے کی قیمت میں فی تولہ 1500روپے اضافہ ہوا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت1500روپے اضافے سے 2لاکھ 10ہزار 500روپے ہوگئی۔
صرافہ بازاروں میں 10 گرام سونا 1286 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 80 ہزار 470 روپے کاہوگیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا دام 4 ڈالر کمی کے بعد 1924 ڈالر فی اونس ہے۔