ایک نیوز: ایف آئی اے امیگریشن نے لاہور ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 30لاکھ روپے کے عوض جعلی ویزے پرکینیڈاجانے والی خاتون مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔
ایف آئی اے امیگریشن نے لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوۓ خاتون مسافرکو آف لوڈ کردیا گیا،مسافر کو سفری دستاویزات کی جانچ پڑتال کے لئے شفٹ انچارج کو ریفر کیا گیا۔
مسافر کی جانب سے پیش کئے جانیوالے پاسپورٹ پر کینیڈاکا جعلی ویزا لگا ہوا تھا،ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر نے ویزہ 30 لاکھ کے عوض ایجنٹ سے حاصل کیا۔مسافر کو قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل لاھور منتقل کر دیا گیا۔ خاتون مسافر فلائٹ نمبر پی کے 797 سے ٹورنٹو جا رہی تھی۔مسافر کے پاسپورٹ پر کینیڈا کا جعلی ویزہ لگا ہوا تھا۔
ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا۔