پوسٹنگ کے منتظر 5 ہزار اساتذہ کی ترقیاں ضائع ہونے کا خدشہ

پوسٹنگ کے منتظر 5 ہزار اساتذہ کی ترقیاں ضائع ہونے کا خدشہ
کیپشن: There is a fear that the promotions of 5 thousand teachers waiting for posting will be lost(file photo)

ایک نیوز: گزشتہ سال ترقی پانے والے 5 ہزار سے زائد اساتذہ کے سر پر ترقی ضائع ہونے کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبے کےپانچ ہزارسے زائد اساتذہ ترقیاں ملنے کے باوجود ایک سال سے پوسٹنگ کے منتظر ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایک سال سے تعیناتیاں نہ ملنے کے باعث پانچ ہزار اساتذہ کی ترقیاں ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق پانچ ہزار اساتذہ کو 31 مارچ 2022 کو محکمہ تعلیم پنجاب نے ترقیاں دی تھیں۔ 31 مارچ 2023  تک اساتذہ کی ایڈجسٹمنٹ نہ کی گئی تو 5 ہزار اساتذہ کی ترقیاں ضائع ہوجائیں گی۔

اساتذہ نے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے فوری پوسٹنگ کا مطالبہ کیا ہے۔ اساتذہ تنظیم کا کہنا ہے کہ پوسٹنگ نہ کی گئی تو بھرپور احتجاج کریں گے۔