ایک نیوز:اسلام آباد میں ڈکیت گینگ سرگرم،12گھنٹوں میں 41 ڈکیتی، چوری، راہزنی، موٹرسائیکل اور کار چوری کی وارداتیں ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے جگہ جگہ ناکوں کے باوجود مسلح موٹرسائیکل سوار ڈکیت گینگ اور کار لفٹر شہریوں کو لوٹنے میں مصروف ہیں۔
پاکستان کے دارلخلافہ اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے 14 موٹرسائیکل اور 3 گاڑیاں چوری کر لی گئیں ہیں۔تھانہ کوہسار کے علاقہ بلیو ایریا میں حساس ادارے کا افسر بن کر نامعلوم افراد نوید سے 40 ہزار روپے چھین کر لے گئے۔
تھانہ سبزی منڈی سے چند گز کے فاصلے پر شیر زمان سے ڈاکو 1لاکھ روپے جبکہ تھانہ کورال کے علاقہ غوری ٹاؤن میں خاتون سے نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سوار ڈاکو نقدی و موبائل فون چھین کر لے گئے۔
ڈاکو تھانہ آبپارہ،مارگلہ،سنگجانی،کوہسار،کھنّہ،ترنول،آئی نائن کی حدود میں شہریوں سے موبائل فونز جبکہ گولڑہ،شمس کالونی،کورال،رمنا کی حدود سے نامعلوم ڈاکو شہریوں سے موبائل فونز و نقدی چھین کر فرار ہوگئے ہیں۔