ایک نیوز: عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کو پِتّے کی پتھری کی وجہ سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ جمشید دستی کو نجی اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں منتقل کر دیا گیاہے اور ان کا علاج جاری ہے ۔ جمشید دستی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ جمشید احمد دستی صاحب کی صحت کیلئے حصوصی دعا کرے کہ اللہ پاک اچھی صحت دے آمین ثم آمین یا رب العالمین۔ محمد ارشاد کھوسہ انفارمیشن سیکرٹری یوتھ ونگ پاکستان عوامی راج پارٹی کا کہنا ہے کہ جمشید جمشیداحمد دستی صاحب کی طبیعت آپ سب کی دعاوں سے بہترہے ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا ہے دوستوں سےگزارش ہےملاقات کیلے تشریف نا لے آئیں۔
تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ جمشید احمد دستی صاحب کی صحت کیلئے حصوصی دعا کرے کہ اللہ پاک اچھی صحت دے آمین ثم آمین یا رب العالمین۔ pic.twitter.com/fnaFcZcBE2
— jamshaid Ahmad dasti (@jamshaidAdasti) January 30, 2023