ایک نیوز: امیر جماعت اسلامی کراچی نعیم الحق کا کہناہے کہ جنوبی پنجاب میں تحریک شروع کر دی ہے اب عوام کو نکلنا ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق ادارہ نور حق پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے بلدیاتی انتخابات کے بعد موجودہ سیاسی صورتحال اور شہر کے حالات کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے جنوبی پنجاب میں تحریک شروع کردی ہے اور عوام کو اب نکلنا ہوگا۔
میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی بھرپور مزمت کرتا ہو ، اس ملک میں جن کی تنخواہ 18ہزار ہے وہ لوگ کہاں جائیں؟ بلدیاتی انتخابات کو گزرے ہوئے 15,16دن گزر گئے ہیں لیکن کچھ ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا اور جن 9سیٹوں پر دھاندلی ہوئی ہے اس کا الیکشن کمیشن فوری نوٹس لے اور جو نمبر پر فخر کررہے تھے انکو بتانا چاہتا ہوں کہ ہم نمبرز میں بھی تم سے آگے آرہے ہیں اور صرف تین سیٹس کا فرق رہ گیا ہے۔
حافظ نعیم نے مزید کہا کہ میئر صرف اور صرف جماعت اسلامی کا ہی بنے گا اور جو لوگ آج بھی اس شہر میں کرپشن کررہے ہیں انہیں کہتا ہو کہ وہ اپنا قبلہ درست کرلیں۔ جو کرپشن میں پائے گئے ہیں ان کے خلاف ایکشن لیں گے ۔ہم کسی سے کوئی دشمنی نہیں رکھتے ہیں لیکن کرپشن نہیں ہونے دیں گے۔ اب جو مردم شماری ہونے جارہی ہے اسکا مکمل ایکسسز آخری بلاک تک ہونا چاہیے ہے تاکہ لوگوں کو معلوم ہو کہ ان کو گن لیا گیا ہے یا نہیں ہم مردم شماری کی مکمل نگرانی کریں گے۔