پشاور خودکش دھماکا: خون کے عطیہ کی اپیل، شہریوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی

Jan 30, 2023 | 16:32 PM

ایک نیوز: پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں دوران نماز ہونے والے خودکش دھماکے  میں 150 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ جنہیں پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں کیلئے خون کے عطیہ کی اشد ضرورت ہے۔ جس کے بعد سرکاری سطح پر خون کے عطیہ کی عوام سے اپیل کی گئی ہے۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کی ہے۔ جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو ہدایت کرتا ہوں کہ خودکش حملے میں زخمیوں کی جان بچانے کے لیے خون کے عطیات دیں۔ 

انہوں نے مزید لکھا کہ خاص طور پر اونیگیٹو خون کے حامل عوام، طالب علم اور پارٹی کارکنان سے اپیل ہے کہ فی الفور لیڈی ریڈنگ ہسپتال، پشاور پہنچیں اور قیمتی انسانی جانیں بچانے میں اپنا حصہ ڈالیں۔ 

گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کی جانب سے شہریوں سے خون کی عطیہ کی اپیل کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پولیس کی جانب سے بھی لاؤڈ سپیکر پر شہریوں سے خون کے عطیہ کی اپیل کی جارہی ہے۔ 

بتایا گیا ہے کہ حکام کی اپیل کے بعد عوام کی بڑی تعداد خون کا عطیہ کرنے ہسپتال پہنچ گئی ہے۔ 

مزیدخبریں