ایک نیوز: پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں دوران نماز ہونے والے خودکش دھماکے میں 150 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ جنہیں پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں کیلئے خون کے عطیہ کی اشد ضرورت ہے۔ جس کے بعد سرکاری سطح پر خون کے عطیہ کی عوام سے اپیل کی گئی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کی ہے۔ جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو ہدایت کرتا ہوں کہ خودکش حملے میں زخمیوں کی جان بچانے کے لیے خون کے عطیات دیں۔
مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو ہدایت کرتا ہوں کہ خودکش حملے میں زخمیوں کی جان بچانے کے لئے خون کے عطیات دیں، خاص طور پر 'او۔نیگیٹو' خون کے حامل عوام، طالب علم اور پارٹی کارکنان سے اپیل ہے کہ فی الفور لیڈی ریڈنگ ہسپتال، پشاور پہنچیں اور قیمتی انسانی جانیں بچانے میں اپنا حصہ ڈالیں۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 30, 2023
انہوں نے مزید لکھا کہ خاص طور پر اونیگیٹو خون کے حامل عوام، طالب علم اور پارٹی کارکنان سے اپیل ہے کہ فی الفور لیڈی ریڈنگ ہسپتال، پشاور پہنچیں اور قیمتی انسانی جانیں بچانے میں اپنا حصہ ڈالیں۔
گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کی جانب سے شہریوں سے خون کی عطیہ کی اپیل کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پولیس کی جانب سے بھی لاؤڈ سپیکر پر شہریوں سے خون کے عطیہ کی اپیل کی جارہی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ حکام کی اپیل کے بعد عوام کی بڑی تعداد خون کا عطیہ کرنے ہسپتال پہنچ گئی ہے۔