پشاور دھماکے میں شہید افراد کی تعداد 101 ہوگئی

پشاور: پولیس لائنزکی مسجد میں خودکش دھماکا،28 افراد شہید، 150 سے زائد زخمی
کیپشن: Peshawar: Suicide blast in Police Lines mosque, 28 people martyred, more than 150 injured

پشاورپشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں مبینہ خودکش دھماکے کے شہداکی تعداد101تک پہنچ گئی۔ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال نے تصدیق کردی ۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق خود کش حملہ آور نے پہلی صف میں خود کو دھماکے سے اڑایا۔ زخمی ہونے والوں میں زیادہ تعداد پولیس اہلکاروں کی ہے۔زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے صدر پولیس لائنز میں مسجد کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کی آواز اتنی شدید تھی کہ دور دور تک سنی گئی جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ دھما کے کے بعد علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔

انتظامیہ لیڈی ریڈنگ اسپتال کا کہنا  ہے کہ اسپتال میں خون کی اشد ضرورت ہے، شہریوں سے اپیل ہے کہ خون کے زیادہ سے زیادہ عطیات دیے جائیں۔ 

ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کا کہنا ہے کہ اب تک دھماکے کے 216 سے زائد زخمیوں کو اسپتال لایا گیاجبکہ 27 پولیس اہلکاروں اور ایک خاتون  سمیت 101 افراد شہید ہو  چکے ہیں۔ خاتون مسجد سے متصل کوارٹر میں رہائش پذیر تھی۔ اس وقت بھی 50 سے زائد زخمی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ دھماکے میں مسجد کے امام نواالامین نے بھی جام شہادت نوش کرلیا ہے۔

دھماکے سے پولیس لائنز کے اندر مسجد کا ایک حصہ شہید ہوگیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں مسجد کی چھت گر گئی ہے۔ دھماکے کے 216 زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ 15  زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ سکیورٹی حکام کے مطابق خودکش حملہ آور نے مسجد کی پہلی صف میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ ریسکیو ٹیمیں ملبے سے زخمی افراد کو نکالنے اور ہسپتال منتقلی کے عمل میں مصروف ہیں۔سکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ دھماکے کا شکار پولیس لائنز کا علاقہ پشاور کا ریڈ زون ہے۔