ایک نیوز : بھارت کی ہندو قوم پرست جماعت بی جے پی کی حکومت نے دارالحکومت دہلی کے تاریخی 'مغل گارڈن' کا نام بدل کر اسے 'امرت ادیان' کر دیا ہے۔
یادرہے 'مغل گارڈن' کے نام سے معروف یہ باغ موسم بہار میں اپنے انواع و اقسام کے پھولوں سے مزین ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز رہتا ہے۔ اسے ہر سال تقریباً ایک ماہ کے لیے عوام کے لیے کھولا جاتا ہے۔
مودی حکومت بھارت میں قرون وسطی کی مسلم سلطنت اور مغلیہ دور کے متعدد معروف ناموں کو تبدیل کرتی رہی ہے اور اب صدارتی محل (راشٹر پتی بھون) کے احاطے میں واقع معروف 'مغل گارڈن' کا نام بھی بدل دیا گیا ہے۔
مودی حکومت کے کئی وزراء اور ہندو قوم پرست جماعت بی جے پی کے رہنماؤں نے نام کی تبدیلی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ”نئے بھارت" کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔
ترنمول کانگریس کی پارلیمانی پارٹی کے لیڈر ڈیرک اوبرائن نے کہا، ''کسے معلوم وہ اب ایڈن گارڈن کا نام بدل کر اسے مودی گارڈن کرنا چاہیں گے! انہیں ملازمتیں پیدا کرنے، مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے قیمتی وسائل کی حفاظت پر توجہ دینی چاہیے۔''
اجو ادی پارٹی(ایس پی)کےسربراہ و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے حکمراں جماعت بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری اور جاری ناانصافیوں کے سوالوں سے بچنے کے لئے منظم حکمت عملی کے تحت نام بدلتی ہے۔