مردان:موٹروے اور ایکسائز پولیس کی کارروائی، 52 کلو منشیات برآمد

مردان:موٹروے اور ایکسائز پولیس کی کارروائی، 52 کلو منشیات برآمد

ایک نیوز: مردان میں تھانہ ایکسائز مردان ریجن اور موٹروے پولیس  نے موٹروے M-1 پر مشترکہ کاراوائی کرتے ہوئے   40 کلوگرام چرس اور 12 کلوگرام افیون برآمد کر لی ہے۔

 ترجمان ایکسائز پولیس  کے مطابق  چارسدہ انٹرجینج پر ایکسائز پولیس نے مخبر شدہ گاڑی کو رکنے کا اشارہ دیا تو ملزم نے فرار ہوکر گاڑی موٹروے پر چڑھا دی۔ ایکسائز پولیس نے موٹروے پولیس کے ہمراہ گاڑی کا تعاقب کیا تو ڈرائیور سے تیز رفتاری کے باعث گاڑی بے قابو ہوکرموٹروے سے نیچے گرگئی۔گاڑی سے ملزم عجب گل ولد مراد خان فرار ہو گیا جبکہ گاڑی میں موجود ملزم کی اہلیہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔  گاڑی کی تلاشی لینے پر گاڑی سے کل 52 کلوگرام 800 گرام منشیات برآمد ہوئی ہے۔ واقعہ کا مقدمہ ایکسائز پولیس اور موٹروے پولیس کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔ ملزم کی گرفتاری کیلئے پشاور میں متعدد ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے ہیں۔ 

واضع رہے کہ   اے این ایف نے   لاہور اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب کار سے 120 کلو افیون اور 60 کلو چرس برآمد  کی جس میں 3 ملزمان گرفتار  ہوئے۔ملزمان میں 1 خاتون بھی شامل تھی۔  لاہور راولپنڈی اولڈ ائیرپورٹ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے نجی کوریئر آفس میں کینیڈا کے لیے بُک کروائے گئے پارسل سے 445 گرام ہیروئین برآمد کی گئی تھی۔ برآمدشدہ منشیات نمک کے ڈبوں میں چھپائی گئی تھی۔ لاہور کوٹ لکھپت کے قریب واقع نجی کوریئر آفس میں امریکہ بھیجے جانے والے پارسل سے بھی 880 گرام کیٹامائن برآمد  ہوئی تھی۔  برآمدشدہ منشیات گفٹ اور صابن کے ڈبوں میں چھپائی گئی تھی۔ س کے علاوہ اے این ایف نے لاہور سیالکوٹ ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والے ملزم کے بیگ سے 1 کلو 514 گرام ہیروئین برآمد  کی ہے جس میں گجرات کا رہائشی ملزم گرفتار ہو گیا تھا۔