پنجاب یونیورسٹی میں ٹیچر پر ایف آئی آر کا معاملہ، طلباء کا احتجاج

پنجاب یونیورسٹی میں ٹیچر پر ایف آئی آر کا معاملہ، طلباء کا احتجاج

ایک نیوز: :پنجاب یونیورسٹی شعبہ ماونٹین ریسرچ طلباء نے وائس چانسلر آفس کے باہر احتجاج کیا جس میں طلباء ڈائریکٹر شعبہ ڈاکٹر منور صابر کے حق میں احتجاج کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق طلباء نے پلے کارڈز اٹھا کر ڈاکٹر منور صابر کے حق میں نعرے بازی کی۔ طلباء نے ڈاکٹر منور صابر کیخلاف ایف آئی آر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔جمعے کے روز ڈائریکٹر ماونٹین ریسرچ اور ایک طالب علم کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس میں طالب علم نے ڈائریکٹر ڈاکٹر منور صابر کیخلاف ایف آئی آر درج کروائی تھی۔

واضع رہے کہ   پنجاب یونیورسٹی میں ٹیچرکا طالبعلم کو ہراساں  اور تشدد کرنے کے معاملہ پرمشتعل طلبا کی جانب سے رات گئے یونیورسٹی میں ہنگامہ بھی  آرائی کی گئی تھی۔

 یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی کے بعد  پولیس کی بھاری نفری یونیورسٹی پہنچ گئی  تھی اورپولیس کی جا نب سے طلباپر لاٹھی چارج کیا گیاتھا جس کی وجہ سے یونیورسٹی میں گہما گہمی پھیل گئی  تھی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پنجاب یونیورسٹی میں طالبعلم اور استاد کے مابین ہاتھا پائی کے معاملہ پر پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ و سینئر اساتذہ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔پنجاب یونیورسٹی کے چئیرمین ہال کونسل، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افئیرز، ڈپٹی ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افئیرز معاملے پر تحقیقات کر رہے ہیں۔پنجاب یونیورسٹی کے منتخب اساتذہ بھی معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔یونیورسٹی انتظامیہ تحقیقات کی روشنی میں استاد، طالبعلم یا ملازم کے حوالے سے بلا امتیاز قانون کے مطابق کارروائی کرے گی۔چند عناصر کچھ عرصے سے جان بوجھ کر کیمپس میں چھوٹے موٹے جھگڑوں کو فروغ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔یونیورسٹی انتظامیہ کیمپس کا ماحول پر امن رکھنے کے لئے کارروائی کر رہی ہے۔