ایک نیوز ( عدنان بھٹی): سابق وزیراعظم عمران خان پر وزیر آباد میں ہونے والے قاتلانہ حملے کی مکمل فارنزک رپورٹ جار ی کر دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق فارنزک رپورٹ کے مطابق حملے میں استعمال ہونے والے اسلحے اور گولیوں کی رپورٹ 4 صفحات پر مشتمل ہے۔فارنزک پورٹ کے مطابق چئیر میں پی ٹی آئی عمران خان پر حملے کے موقع سے 31گولیاں یا ان کے خول برآمد ہوئی ہیں۔ جس میں سے 3 گولیوں کے ٹکڑے کنٹینر پر لگے جو کہ اسپیکر سے ملے ہیں۔ اس کے علاوہ 3 گولیوں کے ٹکڑے کنٹینرکی گرل سے ملے ہیں۔ گولی کا ایک خول دوکان کے اندر زمین سے ملا ہے۔ 14 گولیوں کے خول سڑک سے ملےہیں جبکہ ملزم نوید کے گھرکے قریب بھی ایک گراؤنڈ سے 10 خول ملے ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کو 2 گولیاں کسی چیز سے ٹکرانے کے بعد لگی ہیں۔ اس کے علاوہ ایک مکمل گولی بھی عمران خان کو لگی ہے۔ عمران خان کے جسم میں سے ایک دھات کا ٹکڑا بھی پیوست ہوا ہے جو کہ جسم سے نکال لیا گیا ہے۔ چار گولیاں ایسی تھیں جو نوید کے پستول سے چلی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق موقع سے ملنے والی 2 گولیاں ایسی ہیں جو کلاشنکوف کی ہیں۔ ملزم سے ملنے والے ایک پستول کا بھی فارنزک ہوا ہے جس سے ایک فائر ٹیسٹ کیا گیا ہے۔ حملے میں زخمی احمد چٹھہ کے جسم سے نکلنے والی گولی کا بھی فارنزک کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ حملے میں زخمی ہونے والےعمران یوسف کو لگنے والی گولی کا بھی فارنزک کیا گیا۔