معاشی صورتحال پر چودھری شجاعت حسین کا اہم بیان

Jan 30, 2023 | 10:19 AM

ایک نیوز: مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین بھی حکومت پر برس پڑے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ الیکشن ہوجانے سے مہنگائی کم نہیں ہوگی۔ اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ معیشت کی بحالی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ معیشت کی بحالی اور مہنگائی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے تمام سیاسی رہنما ملکرجامع پالیسی مرتب کریں۔

چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ سیاستدان بیانات سےقبل عوام اورتاجروں پر اثرات کو مدنظر رکھیں، عمران خان بھی بیانات سے قبل سوچیں ان کے بیان سے تاجرتشویش کاشکار ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کے بیانات سے تاجر ڈرکر قیمتوں کو اوپر نیچےکررہے ہیں، حکومتی اور اپوزیشن لیڈران سب بیانات پربیانات دے رہے ہیں۔

چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ عمران خان الیکشن کے مطالبے سے ملکی معاشی صورتحال بہتر بنانے میں کردار اداکریں۔

مزیدخبریں