بھارت آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ورلڈکپ کا چیمپئن بن گیا

Jan 30, 2023 | 10:06 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: بھارت نے انگلینڈ کو ہراکر پہلا آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اپنے نام کر لیاہے ۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقا میں ہونے والے پہلے آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل  بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد انگلش ٹیم انڈین بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور صرف 68 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ا نگلینڈ کی جانب سے ریانہ میکڈونلڈ نے 19، الیکسا سٹون ہاؤس اور سوفیا سمالے نے 11،11 رنز سکور کیے۔ بھارت کی جانب سے ارچنا دیوی، پروشی چوپڑا اور تیتاس سادھو نے دو، دو وکٹیں حاصل کی۔ 

انگلینڈ کے 69 رنز کے ہدف کے جواب میں بھارتی ٹیم نےباآسانی ہدف 14 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ہے، سومیا تیواری 24 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہیں۔ بھارت نے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے پہلا آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ورلڈکپ اپنے نام کرلیاہے۔

واضع رہے کہ اس سے قبل 2022 کے آئی سی سی مینز انڈر 19 ورلڈ کپ میں بھی انڈیا نے انگلینڈ کو فائنل میں شکست دے ورلڈ کپ جیتا تھا۔حالیہ انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ ٹیم کی کپتانی شیفالی ورما نے کی جو  بھارتی ویمن ٹیم کا مستقل رُکن بھی ہیں۔شیفالی ورما اس کے بعد جنوبی افریقہ ہی میں 10 فروری سے شیڈولڈ آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کو جوائن کریں گی۔

مزیدخبریں