پنجاب کےمختلف شہروں میں بارش ،سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا

Jan 30, 2023 | 10:03 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برف باری کا نیا سلسلہ داخل ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات نے اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے ، بارش کی وجہ سے سردی ایک بار پھر لوٹ آئی ہے ، وزیرآباد اور گردونواح میں رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ، بارش کے ساتھ ژالہ باری سے زمین سفید ہو گئی ۔

لاہور شہر کےمختلف مقامات پر بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ایم ڈی واسا غفران احمد نے واسا کو متحرک رہنے کی ہدایت کر دیں ہیں۔

ایم ڈی واسا غفران احمد نے کہا ہے کہ تمام مرکزی شاہراہوں کو کلیئر رکھا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کو فعال رکھا جا رہا ہے ۔تمام جنریٹرز کو سٹینڈ بائی رکھا جائے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-01-30/news-1675059434-3723.mp4

محکمہ موسمیات نے  کے پی میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے  جبکہ ناران، کاغان، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور شانگلہ میں درمیانی سے شدید برفباری متوقع ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خطۂ پوٹھو ہار، لاہور، گوجرانوالہ،  گجرات، حافظ آباد ،منڈی بہاؤالدین،  سیالکوٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ مری ، گلیات اور گردونواح میں چند مقاما ت پر درمیانی سے شدید برفباری کا امکان ہے۔بورے والا میں ژالہ باری، جہلم، گوجرہ ،شکر گڑھ، سوات، اور صوابی میں بھی بادل برسے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ ،نارووال ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ جبکہ قصور ،شیخوپورہ ،ننکانہ صاحب ، خوشاب، میانوالی اور سرگودھا میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری اور بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ، بلوچستان کے شمالی اضلاع سےگزرنے والی این 50 اور این 25 ہائی ویز شدید برف باری کی لپیٹ میں ہیں جبکہ متعدد رابطہ سڑکیں بند اور سڑکوں پر برف ہی برف ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں برف باری کے باعث موسم شدید سرد ہوگیا ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا،   کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا بھی امکان ہے ، آج کم سےکم درجہ حرارت لہہ ،پاراچنار، قلات منفی07، گوپس منفی 06، کالام منفی 05 ، مالم جبہ، مسلم باغ اورکوئٹہ میں منفی 04 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

دوسری جانب کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سردی کی شدت میں کمی متوقع ہے۔

مزیدخبریں