امریکا کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ، ریپبلکنز بھی بائیڈن سے مذاکرات کو تیار

امریکا کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ، ریپبکنز بھی بائیڈن سے مذاکرات کو تیار
کیپشن: The fear of the bankruptcy of the United States, the Republicans are also ready to negotiate with Biden

ایک نیوز: دیوالیہ ہونے کے خطرے کے پیش نظرامریکی ڈیموکریٹس کی سب سے بڑی سیاسی حریف ریپبلکنز نے مل بیٹھنے کی حامی بھر لی۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے ریپبلکنز بھی صدر بائیڈن کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہوگئے۔

امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کیون مک کارتھی نے بدھ کے روز صدر بائیڈن سے ملاقات پر آمادگی ظاہر کردی۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ قرض کی حد بڑھانا ملک کی ذمہ داری ہے تاکہ اقتصادی بحران سے بچا جاسکے۔

اسپیکر امریکی ایوان نمائندگان مک کارتھی نے کہا کہ صدربائیڈن کو قرض کی حد بڑھانے کے بدلے اخراجات میں کٹوتی کا سوچنا ہوگا، ذمہ دارانہ رویہ اپنا کر قرض کی حد بڑھائی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ بدھ کو ہونے والی ملاقات، ایوان کا اسپیکر بننے کے بعد کیون مک کارتھی کی، صدر بائیڈن سے  پہلی ملاقات ہوگی۔