متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے بعد درجہ حرارت منفی ہوگیا

Jan 30, 2023 | 07:25 AM

ایک نیوز :متحدہ عرب امارات میں تین دن بارشوں کےبعد درجہ حرارت منفی میں چلا گیا ۔

تفصیلات کےمطابق متحدہ عرب امارات میں تین دن سے ہونے والی مسلسل بارشوں کے بعد درجہ حرارت کم ترین سطح پر آگیا جب کہ کچھ علاقوں میں منفی بھی ریکارڈ کیا گیا۔

متحدہ عرب امارات کی نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کے مطابق رواں موسم سرما میں درجہ حرارت پہلی بار کم ترین سطح پر آ گیا کئی علاقوں میں یہ 1.9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جب کہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں درجہ حرارت نکتہ انجماد کو چھو گیا۔

 سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں ایک پہاڑی علاقے کے تالاب کو جما ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ شارجہ کے اس تالاب کو دیکھنے کے لیے سیاح بڑی تعداد میں پہنچ گئے۔

انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں نثار احمد کونالور نے لکھا کہ پہاڑی سڑک پر 8.5 کلومیٹر کا سفر کرتے ہوئے ایک جمے ہوئے تالاب پر پہنچے ہیں۔ ساتھ میں اہل خانہ بھی ہے اور ہم نے بمشکل چائے بنائی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے ابوظہبی کے ایک صحرا کو سفید چادر نے ڈھانپ لیا تھا جب کہ شہروں میں مسلسل تین دن سے بارش ہو رہی ہے۔ 118 ملی میٹر بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا۔

مزیدخبریں