ماہرہ خان کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا

ماہرہ خان کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا
کیپشن: Mahira Khan's new pictures created a stir on social media

ایک نیوز :پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کے نئے فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا ۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ ماہرہ خان کی تصاویر سوشل میڈیا وائرل ہورہی ہیں  جو ان کے  مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی دکھائی دے رہی ہیں۔ماہرہ خان نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر کچھ تصاویر پوسٹ کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

  شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے ہلکے رنگ کی ساڑھی زیبِ تن کی ہوئی ہے،اس سے قبل اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر چند تصاویر پوسٹ کی تھیں۔

  واضح رہے کہ پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ ماہرہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند بھی کیا جاتا ہے۔