بابر اعظم کا موازنہ کسی سے نہیں کیا جا سکتا، یونس خان

Jan 30, 2023 | 00:48 AM

 ایک نیوز :سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ بابر اعظم دو سالوں سے ٹاپ کھلاڑی ہیں، ان کا موازنہ کسی سے نہیں کیا جاسکتا۔ کپتانی کےلیے بابر کے علاوہ کوئی چوائس نہیں۔

چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان یونس خان کا کہتا تھا کہ  ڈپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا زبردست فیصلہ ہے۔

یونس خان نے کہا کہ کھلاڑیوں کے لیے روزگار کے مواقع دستیاب ہوں گے۔ ڈپارٹمنٹل کرکٹ میں بہتری لانے کی گنجائش ہے۔ ڈپارٹمنٹس کے پاس موقع ہے کہ وہ نوجوان کھلاڑیوں کو پروموٹ کرے۔

 سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی سیریز ہونی چاہیے۔ پاک بھارت سیریز میں کھلاڑی بنتے ہیں اور ان کا گریڈ بڑھتا ہے۔ کرکٹ کی پروموشن کے لیے دونوں ممالک کو بیٹھ کر بات کرنی چاہیے۔

یونس خان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم دو سالوں سے ٹاپ کھلاڑی ہیں، ان کا موازنہ کسی سے نہیں کیا جاسکتا۔ قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کےلیے بابر اعظم کے علاوہ کوئی چوائس نہیں ہے۔

مزیدخبریں