رواں  مالی سال کی پہلی سہہ ماہی   میں   معاشی گروتھ 0.92 فیصد بڑھ گئی 

رواں  مالی سال کی پہلی سہہ ماہی   میں   معاشی گروتھ 0.92 فیصد بڑھ گئی 
کیپشن: Economic growth increased by 0.92 percent in the first quarter of the current fiscal year

ایک نیوز: رواں  مالی سال کی پہلی سہہ ماہی    کے دوران  معاشی گروتھ میں   0.92 فیصد  اضافہ ہوگیا۔  

 سیکرٹری پلاننگ کی صدارت میں نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس  ہوا، اجلاس  میں   رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی کے اہداف کی منظوری   دی گئی  ۔  

نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی   کے مطابق پہلی سہہ ماہی میں معاشی گروتھ 0.92 فیصد بڑھ گئی ، رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں زراعت کے شعبے میں 1.15 فیصد کا اضافہ  ہوا،  خدمات کے شعبے میں 1.43 فیصد کا اضافہ ریکارڈ  کیا گیا ،  صنعتی شعبے کی گروتھ میں 1.03 فیصد کی کمی  ہو ئی۔   

این اے سی  کے مطابق  فصلوں کی پیداوار میں 5.93 فیصد اضافہ ہوا، اہم فصلوں کی پیداوار میں 11.19 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ، مکئی کی پیداوار 15.6 فیصد، کاٹن 26.6 فیصد اور چاول کی پیداور میں 1.2 فیصد کمی  ریکارڈ ہوئی ۔  

پہلی سہہ ماہی کے دوران لائیو سٹاک کی پیداوار میں 4.89 فیصد اضافہ ہوا، جنگلات اور ماہی گیری کی صنعتوں کی پیداوار میں بالترتیب 0.78اور 0.82 کا اضافہ مائننگ اور کان کنی کی صنعت کی پیداوار میں 6.49 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، کوئلے کی پیداوار میں 12.4 فیصد کمی ہوئی، گیس 6.7 فیصد، خام تیل کی پیداوار میں 19.8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔  

نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی  کے مطابق  اس وقت معیشت کا مجموعی حجم 105.6 ٹریلین روپے ہے، فی کس سالانہ آمدن 4 لاکھ 72 ہزار 263 روپے یعنی 1669 ڈالر ہے۔