کرم میں دہشتگرد آباد  کرنے کی  باتوں میں کوئی حقیقت نہیں ، بیرسٹر سیف 

کرم میں دہشتگرد آباد  کرنے کی  باتوں میں کوئی حقیقت نہیں ، بیرسٹر سیف 
کیپشن: There is no truth in the talk of settling terrorists in Karam, Barrister Saif

 ایک نیوز: ترجمان  خیبر پختونخواہ حکومت  بیرسٹر سیف   کا کہنا ہے ضلع کرم میں دہشتگردوں کو آباد کرنے کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں   ہے۔  

تفصیلات کے مطابق  اپنے بیان میں   بیرسٹر سیف نے  کہاہے  کچھ روز سے ضلع کرم میں حالات خراب تھے،اس وقت دونوں فریقین کے مابین فائر بندی ہے، وہاں کے عمائدین کے ساتھ مل بیٹھ کر مسئلے کا مستقل حل چاہتے ہیں، اس سلسلے میں عمائدین پر مشتمل گرینڈ جرگہ بنایا، یہ 130 سال پرانا مسئلہ ہے، ایک فریق کے معاہدے پر دستخط کے بعد دوسرے فریق نے 2دن کا وقت مانگا ، کل 11 بجے وہ جرگہ میں بیٹھ جائیں گے،پہلے دونوں فریق اسلحہ جمع کرائیں گے اور بنکرز ختم کریں گے ۔  

 انہوں نے کہا پشاورروڈ اس وقت تک نہیں کھولیں گے جب تک معاہدہ نہ ہوجائے، دونوں فریقین راضی نامہ پر متفق ہیں، ضلع کرم میں دہشتگردوں کو آباد کرنے کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے، بدقسمتی سے امن وامان کے مسئلے کو مذہبی رنگ دیا جاتا ہے، بگن میں اگر غیر مقامی افراد ملوث ہیں تو انکے خلاف کارروائی کی  جائے گی،  پہلے راضی نامہ ہو جائے اس کے بعد کارروائی کی جائے گی۔