کسی کو فلم انڈسٹری کی ناکامی کی کوئی فکر نہیں، اداکارہ  میرا

Dec 30, 2024 | 19:05 PM

ویب ڈیسک: فلم سٹار میرا نے کہا ہے کہ ہر کوئی اپنی اپنی کامیابی کیلئے دوڑ رہا ہے کسی کو مجموعی طور پر فلم انڈسٹری کی کامیابی کی فکر نہیں ہےاور اسی وجہ سے آج فلم انڈسٹری میں ’’ہو‘‘ کا عالم ہے۔

ایک انٹرویو میں اداکار ہ میرا نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ فلموں کے مقابلے میں ڈراموں میں کام کرنا مشکل ہوتا ہے مگر کوئی بھی کام جب لگن سے کیا جائے تو مشکل نہیں رہتا۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اسے بدقسمتی کہا جائے یا کچھ اور کہ پاکستانی فلم انڈسٹری میں ہر کوئی اپنی کامیابی کیلئے تو دوڑتا ہے مگر فلم انڈسٹری کی کامیابی کیلئے مجموعی طور پر کچھ کرنے کو تیار نہیں۔ 

مزیدخبریں