جنسی زیادتی کے واقعات میں 220 فیصد اضافہ ،رپورٹ جاری  

Dec 30, 2024 | 18:24 PM

ایک نیوز:   بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات میں 220 فیصد اضافہ  ہوگیا، ایس ایس ڈی او  کی جانب سے رپورٹ جاری  کردی گئی۔  

ایس ایس ڈی او کی  جاری کردہ رپورٹ کے مطابق     بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات میں 220 فیصد اضافہ  ہوا ہے،پنجاب کے صوبائی دارلحکومت  میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ  ہوئے ،لاہور میں بچوں سے جنسی زیادتی کے 1ہزار  176 واقعات رپورٹ   کیے گئے، مجموعی طور پر پنجاب سے 3ہزار 323 واقعات   ریکارڈ کیے گئے ،جبکہ 5سال میں پنجاب سے 62 فیصد واقعات رپورٹ ہوئے ،  خیبرپختونخوا میں 1 ہزار 360، سندھ میں 458 اور بلوچستان میں 257 واقعات رپورٹ ہوئے۔   

ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید کوثر عباس  کا کہنا ہے یہ اعداد و شمار معصوم زندگیوں کی عکاسی کرتے ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بچوں کا تحفظ قومی ترجیح ہونے چاہئے،     زینب الرٹ ایکٹ کے تحت فاسٹ ٹریک عدالتوں کا قیام، نفسیاتی مشاورت اور متاثرہ بچوں کیلئے  دوستانہ جگہوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ، آن لائن استحصال اور انسانی اسمگلنگ جیسے نئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے  قانون سازی  کے  مؤثر اقدامات کئے  جائیں ، حکومتی اداروں اور سول سوسائٹی بچوں کے خلاف جرائم کے بنیادی اسباب کے خاتمے کیلئے  مشترکہ اقدامات  کرے۔   

مزیدخبریں