انتہائی خوف کے باعث نیتن یاہو کا زیرِ زمین آپریشن، پروسٹیٹ نکال دیا گیا

Dec 30, 2024 | 15:25 PM

ویب  ڈیسک:اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو کا آپریشن کر کے پروسٹیٹ نکال دیا گیا ہے۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم کی سرجری اسپتال کے کئی منزلہ زیرِ زمین وارڈ میں ہوئی،انتہائی خوف کی وجہ سے نیتن یاہو کا زیرِ زمین آپریشن کرنا پڑا۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم کا آپریشن 2 گھنٹے سے زائد جاری رہا، انہیں اب کئی دن زیرِ زمین وارڈ میں رہنا پڑے گا،اس دوران عبوری وزیرِ اعظم کے طور پر وزیرِ انصاف یاریو لیون نے ذمے داریاں سنبھالی ہوئی ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی عمر 75 سال ہے، ان کے دل میں گزشتہ سال پیس میکر نصب کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں