سوسائٹی ایکٹ ترمیم ،مدرسہ رجسٹریشن آرڈیننس کا اجرا ء خوش آئند  قرار  

سوسائٹی ایکٹ ترمیم ،مدرسہ رجسٹریشن آرڈیننس کا اجرا ء خوش آئند  قرار  
کیپشن: Society Act Amendment, Madrasah Registration Ordinance is a welcome statement

ایک نیوز: اسلامی نظریاتی کونسل  نے  سوسائٹی ایکٹ میں ترمیم اور مدرسہ رجسٹریشن آرڈیننس کا اجرا ء خوش آئند  قراردے دیا ہے۔  

تفصیلات کے مطابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی    نے کہا ہے سوسائٹی ایکٹ میں ترمیم اور مدرسہ رجسٹریشن آرڈیننس کا اجرا ء خوش آئند  ہے،  اب ڈی جی آر ای میں رجسٹرڈ مدارس کو قانونی حیثیت مل گئی ہے، نئے آرڈیننس کے اجراء سے اس مطالبہ کو پورا کر دیا گیا ہے ، مدرسہ رجسٹریشن آرڈیننس کو قومی اسمبلی سے جلد از جلد منظور کیا جائے، مدرسہ کی رجسٹریشن پر ہونے والے اختلافات کو ختم اسی طرح کیا جا سکتا تھا،اب  نئے اور پرانے بورڈ کے مدارس جس بھی ادارے میں رجسڑیشن کروانا چاہیں انہیں آزادی ہے۔   

انہوں نے کہا حکومت نے انتہائی احتیاط سے کام لیتے ہوئے مدارس کے رجسٹریشن معاملات کو حل کر دیا، اس طرح ڈائریکٹر جنرل آف ریلیجیس ایجوکیشن سے رجسٹرڈ شدہ 18600 سے زائد مدارس کو دوبارہ رجسٹریشن کی ضرورت نہ ہے،دیگر مدارس کو جوکہ کسی بھی جگہ رجسٹرڈ نہ ہیں ان کو اب فیصلہ کرنا ہوگا، یہ معاملہ اب مستقل حل ہو گیا ہے اس لیے مزید سیاست نہ کی جائے۔