وزیراعلیٰ  پنجاب سے  یو اے ای کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزعابی  کی ملاقات  

وزیراعلیٰ  پنجاب سے  یو اے ای کے سفیر متحدہ حماد عبید ابراہیم الزعابی  کی ملاقات  
کیپشن: UAE Ambassador Muttahida Hamad Obaid Ibrahim Al-Zaabi met with Chief Minister Punjab

 ایک نیوز: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزعابی  نے ملاقات  ہے۔  

تفصیلات کے مطابق  ملاقات  میں  معاشی تعاون اور پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں اور سیاحت کے فروغ پر تبادلہ خیال   ہوا ،   دو طرفہ تعاون کو مزید بلندی پر پہنچانے کے لیے پنجاب اور یو اے ای  کی جانب سے ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ  کیا گیا ۔ 

وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف نے متحدہ عرب امارات کی پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں تعاون کو سراہا ، یو اے ای کے سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کے لیے دعوت  دی ،سرمایہ کاروں کےلئے خصوصی مراعات اور سازگار ماحول کی یقین دہانی    بھی کرائی ۔

اس موقع پر وزیراعلی ٰ پنجاب  نے کہا انفراسٹرکچر، صحت، تعلیم، اور توانائی کے شعبوں میں یو اے ای کی معاونت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہیں ،پاکستان اور یو اے ای علاقائی استحکام اور خوشحالی کے لیے یکساں سوچ رکھتے ہیں،پنجاب زراعت، ٹیکنالوجی،گرین انرجی اور دیگر شعبوں میں یو اے ای کے ساتھ تعاون کا خواہاں ہے۔  

  یو اے ای کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزعابی   نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو کامیاب دورہ چین پر مبارک باد  پیش کی اور    جاری ترقیاتی منصوبوں، موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق اقدامات پر وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف  کی خدمات کو سراہا ۔  

یو اے ای کے سفیر کا  کہنا تھا ترقی یافتہ پاکستان  ہی  یو اے ای کی خواہش ہے ،اس سفر میں حکومت اور عوام کے شانہ بشانہ کھڑے  ہیں ،پاکستان میں مزید پراجیکٹس پر کام کرنا چاہتے ہیں،حکومت پنجاب کے ساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے دیرپا ترقی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔