ویب ڈیسک:روس نے یوکرین پر اب تک کا سب سے بڑا فضائی حملہ کیا ہے، جس میں ہلاکتوں کی تعداد 39 ہوگئی ہے۔
غیر ملکی میڈیاکے مطابق یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ امدادی کارکنوں کی جانب سے ملبہ ہٹانے کا کام تاحال جاری ہے اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
واضح رہے کہ روس نے یوکرین کے شہروں اور قصبوں پر 158 میزائل اور ڈرون داغے جسے یوکرین کے حکام نے فروری 2022 میں جنگ کے آغاز کے بعد سے بدترین فضائی بمباری قرار دیا۔ یوکرینی صڈر نے ٹیلی گرام میسجنگ ایپ پر کہا کہ “روس نے تقریباً 120 شہر اور دیہات کو نشانہ بنایا جس میں سینکڑوں شہری اشیا کو نقصان پہنچا ہے۔