خیبرپختونخوا: موسم سرما کی تعطیلات میں اضافے کی تردید

خیبرپختونخوا: موسم سرما کی تعطیلات میں اضافے کی تردید
کیپشن: خیبرپختونخوا: موسم سرما کی تعطیلات میں اضافے کی تردید

ویب ڈیسک :خیبرپختونخوا کی نگران حکومت نے صوبے کے میدانی علاقوں کے اسکول کھولنے کا اعلان کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ تعلیم کے پی نے کہا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات کے بارے میں سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔پشاور سمیت صوبے کے میدانی علاقوں کے تعلیمی ادارے یکم جنوری 2024ء کو معمول کے مطابق کھلیں گے۔
محکمہ تعلیم نے مزید کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر کو صوبائی وزیر تعلیم سے منسوب کر کے وائرل کیا گیا ہے اور خبر میں موسم سرما کی تعطیلات کو 13 جنوری 2024ء تک توسیع کرنے کی بات کی گئی ہے جو کہ غلط ہے۔
دوسری جانب پنجاب حکومت کی جانب سے سردیوں کی چھٹیوں میں اضافہ کردیا گیا۔پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی صدارت میں صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔
محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ صوبے کے تمام اسکولوں میں یکم جنوری سے 9 جنوری تک موسم سرما کی اضافی تعطیلات ہوں گی۔اس ضمن میں تمام اداروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ موسم سرما کی تعطیلات سے متعلق عمل کریں اور 10جنوری سے تدریسی عمل کا دوبارہ آغاز کریں۔