ویب ڈیسک :نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے پنشن واجبات کے 2کھرب روپے کی ادائیگی کیلئے پلان تیار کرنے کی ہدایت کردی جبکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ای او بی آئی کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے ۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پینشن واجبات کے2کھرب روپے کی ادائیگی کیلئے طویل مدتی پلان تیار کرنے کی ہدایت کردی، جب کہ ای سی سی نے ای او بی آئی کے بجٹ کی منظوری دے دی،اجلاس میں تاپی منصوبے کو بطور کوالیفائیڈ انویسٹمنٹ اینڈ انسینٹو پیکج منظوری کے لیے پیش کیا گیا، تاہم فارن انویسٹمنٹ پروموشن اینڈ پروٹیکشن ایکٹ 2022کے تحت تاپی منصوبہ کی منظوری موخر کردی گئی۔
ای سی سی کے مطابق فیصلے کے تحت تاپی منصوبے میں سرمایہ کاری کو تحفظ ملے گا۔