ایک نیوز :الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے اقلیتی امیدواروں کی سکروٹنی کرنے سے انکار کرتے ہوئے عدالتی فیصلے سے مشروط کردیا۔
لال چند ملہی اور شنیلا رتھ کے وکلا، تجویز و تائید کنندہ ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش ہوئے۔ریٹرننگ افسر فرید اللہ آفریدی نے تحریک انصاف کے دونوں امیدواروں کی سکروٹنی سے انکار کیا۔
ریٹرننگ افسر کاکہنا تھا کہ تحریک انصاف کے انتخابی نشان کا معاملہ پشاور ہائیکورٹ میں ہے۔آپ کے امیدواروں کی ابھی سکروٹنی نہیں کی جا سکتی۔
ذرائع کے مطابق دونوں امیدواروں کے وکلا نے سکروٹنی آج کرنے اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے سے مشروط کرنے کی درخواست کی۔
ریٹرننگ افسر نے جواب دیا کہ سکروٹنی کا وقت 13 جنوری تک بڑھا دیا گیا ہے، 13 جنوری کو سکروٹنی کر لیں گے۔بلے کے انتخابی نشان کے حوالے سے ہدایات موصول نہیں ہوئی۔
لال چند ملہی اور شنیلا رتھ کے وکلا، تجویز و تائید کنندگان بغیر سکروٹنی کرائے واپس لوٹ گئے۔